پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے  سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

Aug 20, 2023


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق گورنر خیبر پی کے اور پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے انتخابی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ شاہ فرمان نے کہا کہ ایم پی اے ‘ ایم این اے یا سینیٹر بننے کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا تھا نہ میرا بیٹا‘ نہ میرا بھائی اور نہ ہی میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پارٹی میں مجھ سے خائف افراد میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی ‘ فیصل سلیم اور مجھ پر الزام لگایا گیا کہ ہم غدار ہیں۔ ہم تینوں نہ کور کمیٹی میں ہیں اور نہ ہی وکلاءمیں سے ہیں یہ سوچھا سمجھا منصوبہ ہے جو ناکام ہو گا۔ پی ٹی آئی ورکرز کو ان کا حق ملے گا۔
شاہ فرمان
 

مزیدخبریں