سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداﷲ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظربند ہیں۔ گورنر منوج سنہا جھوٹ بول رہے ہیں کہ میر واعظ عمر فاروق آزاد ہیں۔ میر واعط عمر فاروق آزاد ہیں تو ان کے گھر کے باہر بھارتی سکیورٹی فورسز کیوں تعینات ہیں؟۔ میڈیا ان کا انٹرویو کیوں نہیں کر سکتا۔ وہ جامع مسجد تک نہیں جا سکتے۔
فاروق عبداﷲ