لاہور( کامرس رپورٹر)سابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرویز حنیف نے ٹیکس اسسیسمنٹ ، نوٹسز اور وصولی کے حوالے سے تین الگ خود مختار محکمے بنانے کی تجویز دیتے کہا کہ ایک ہی محکمے کی اجارہ داری کی وجہ سے کرپشن کا عنصر واضح ہے ،نگران وزیر خزانہ ٹیکسز کے اہداف دینے سے پہلے اسکی کریڈیبلٹی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں ، ٹیکس دہندگان کو سالانہ 70سے 80ہزار نوٹسز کے اجراء کے باوجود قومی خزانے کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس سے کرپشن کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔