لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگراں حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو تین دن کے اندر جڑانوالہ میں اسی چوک پر قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علمائے کرام اور تمام طبقات اس واقعے کی مذمت کررہے ہیں کیونکہ یہ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے‘ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ جڑانوالہ میں سازش کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بناکر حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔