گریجویشن کے بعد بڑے چیلنجز کا سامنا، اصل زندگی تو اب شروع ہوگی،وی سی رفاہ یونیورسٹی

Aug 20, 2023

اسلام آباد(خبرنگار) رفاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا ہے کہ گریجویشن کے بعد اب آپ بہت بڑے چیلنجز کے ساتھ دنیا میں داخل ہو رہے ہیں اصل زندگی تو اب شروع ہوئی ہے آپ ایسے وقت میں ہیں جب میڈیا آپ کو ملک چھوڑنے کے لیے برین واش کر رہا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ برین ڈرین ہو چکی ہے اللہ نے آپ کو بے پناہ وسائل اور آبادی کے ساتھ تیسرا بڑا ذخیرہ دیا ہے جس میں پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ آپ کے ملک کو آپ کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے سالانہ کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں 600گریجویٹس کو ڈگریز دی گئیںگریجویٹس، بشمول 4پی ایچ ڈی ہولڈرز، 24ماسٹرز گریجویٹس، اور 24گولڈ میڈلسٹ، نے بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹنگ اور ٹیکنالوجی، سوشل سائنسز، فیشن اور ڈیزائن، اور میڈیا اسٹڈیز جیسے شعبوں میں بہترین کارکردگی کی نمائندگی کی ان کی کامیابی کا جشن منانے میں والدین، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے افسران بھی شامل ہوئے اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے گریجویٹس کو مبارکباد دی اور کریٹیکل تھنکنگ اور شہری ذمہ داری کو پروان چڑھانے کے یونیورسٹی کے مشن پر زور دیا انہوں نے اقرا یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی کہ 'اس کے قیام کی 2 دہائیوں میں ہم نے اہم سنگ میل حاصل کیے ہیںخاص طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک کی بزنس یونیورسٹیوں میں نمبر 1رینک حاصل کرکے اور ساتھ ہی ساتھ گزشتہ 1دہائی سے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی (CIEC)کی جانب سے نمبر 1 رینکنگ پر رہے ۔

مزیدخبریں