جڑانوالہ والا واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے،مشترکہ بیان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جڑانوالہ والا واقعہ کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروائی جائے۔ جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے19چرچ،قبرستان، صلیبیں،86گھر جلائے گئے گھروں پرحملے ،سامان نذرآتش کیا گیا عورتیں گھروں سے جان بچانے کیلئے ننگے پائوں ،ننگے سر بھاگ گئیں عبادت گاہوں کا تقدس پامال کرنا ناقابل قبول ہے۔قرآن مجید کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے پنجاب پولیس بے بس،سب کچھ دیکھتی رہی۔مسیحی برادری پرامن ، حصول پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مسیحی بررداری کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور ان کے اس جذبے کی ہم بھرپور تائید کرتے ہیں ان کا خیر مقدم کرتے ہیں ان  خیالات کااظہار پاکستان  پپیلز پارٹی سنٹرل سیکٹریٹ کے انچارج سید سبط الحسن حسین شاہ بخاری المروف سبطی شاہ، پیپلز پارٹی اسلام آباد کے ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ۔ مسیحی رہنما راشد چوہان،پاسڑ شکیل،پاسٹر زاہد اقبال ،پاسڑ آصف،پاسڑ قیصر،پاسڑ ایوب نے مقامی چرچ  میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن