سابق رکن قومی اسمبلی اسلام آباد سے گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو  اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار  میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل شیریں مزاری نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن