میرواعظ نظربند ہیں، جامعہ مسجد تک بھی نہیں جاسکتے: فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ میر واعظ گھر پر نظر بند ہیں، وہ جامع مسجد تک نہیں جاسکتے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر منوج سنہا جھوٹ بول رہے ہیں کہ میر واعظ آزاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرواعظ آزاد ہیں تو ان کے گھر کے باہر بھارتی فورسز کیوں تعینات ہیں؟ میرواعظ آزاد ہیں تو میڈیا ان کا انٹرویو کیوں نہیں کرسکتا۔

ای پیپر دی نیشن