کینیڈاکےجنگل میں لگنےوالی آگ بےقابو،صوبےمیں ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوجانے پر صوبے میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔حکام کی جانب سے مزید 15 ہزار گھرانوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا جبکہ آگ نے کئی گھر جلا کر راکھ کردیا۔ویسٹ کیلونا میں اہم عمارتوں کو آگ لگ گئی۔ دو ہزار چار سو سے زائد گھر خالی کرا لیے گئے۔دوسری جانب اسپین کے جزیرے ٹینیرائف میں لگی آگ بھی بے قابو ہے۔ آگ سے متاثرہ علاقوں سے 26 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔آگ سے 11 قصبے متاثر ہو کر رہ گئے جبکہ امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں لگنے والی آگ سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔شدید متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور امدادی کام جاری ہے۔ آگ سے ایک سو گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ہوائی کے لیے اضافی وفاقی امداد کی منظوری دے دی ہے

ای پیپر دی نیشن