شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہاہے کہ صنعت کا پہیہ چلائے بغیر پاک وطن ترقی کی شاہراہوںپر گامزن نہیں ہوسکتا اس کیلئے ضروری ہے کہ صنعت کاروں کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نگران حکومت بزنس کمیونٹی کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل فی الفور حل کرے تا کہ کاروبار چلیں، روزگار میں اضافہ ہو۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔