شرقپور شریف( نامہ نگار ) سابق حکمرانوں کے اقتدار کی ہوس میں ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ۔ پورا ملک میں مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پی پی 139 سلمان ورک نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے غریبوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے حکومت اور انتظامیہ اشیاء ضروریہ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومتی بد انتظامی کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کی وجہ سے مہنگائی مافیا نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔