شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد ارشد نے کہا ہے کہ علم دوستی کیلئے کتب بینی بڑی اہمیت کی حامل ہے مہذب معاشروں کی تشکیل میں لائبریاں اور کتب خانے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںجبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ کتب خانوں کی کم ہوتی ساکھ کو بحال کرنے اور لائبریوں کو سہولیا ت کی فراہمی اور انہیں دوبارہ فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اساتذہ تنظیموں کے عہدیداران اور اساتذہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔
علم دوستی کیلئے کتب بینی بڑی اہمیت کی حامل ہے: پروفیسر محمد ارشد
Aug 20, 2023