امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں فوجی کشیدگی روکنے اور تشدد کے خاتمے کی اہمیت پر بات چیت کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرین کے بحران، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے جدہ میں 40 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی کرنے پر سعودی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔