ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب میں خواتین کو سرکاری سکولوں میں پڑھانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت وہ چوتھی جماعت تک کے طلبا کو پڑھا سکیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری اسکولوں میں مخلوط تعلیم کے اقدام کو نافذ کرے گی، اس کے تحت خواتین کو سرکاری ایلیمنٹری اسکولوں میں چوتھی جماعت تک کے لڑکے اور لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت تعلیم نے اس سے قبل نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے تمام ابتدائی مرحلے میں خواتین کو پڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں اگست 2022 کے دوران وزارت نے ہدایت کی تھی کہ جدہ گورنریٹ میں پرائیویٹ اور غیر ملکی تعلیم کے شعبے میں ابتدائی اسکولوں کے چوتھے درجے میں خواتین کو اساتذہ کے طور پر تعینات کیا جائے۔