جے پور (این این آئی) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے الور میں ہند وتوا غنڈوں نے تین مسلمان نوجوانوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا جس کے باعث ایک نوجوان جان بحق جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلمان نوجوان الور کے علاقے بانسور میں جنگل میں لکڑی جمع کر رہے تھے کہ ایک درجن کے قریب ہندوتوا غنڈوں نے فوریسٹ گارڈز کی گاڑی میں موقع پر پہنچ کر انہیں انتہائی بے رحمی سے مارا پیٹا، ہندو غنڈوں نے مسلم نوجوانوں پر لاٹھیوں، تیز دھار آلوں اور سریوں سے حملہ کیا۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کا نام وسیم بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔