لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا

لاہور (خبر نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کسی بھی عدالت میں پولیس ملازمین کو جانے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی روک لیا گیا۔ صدر لاہور بار رانا انتظار حسین نے دو روز قبل وکلاء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وکلاء کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں نہ روکی گئیں تو کسی پولیس اہلکار کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ رانا انتظار حسین نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ پولیس کو وکلاء کے گھروں پر چھاپے اور انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...