کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کردیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پر بری کردیا۔ کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔
کوئٹہ:پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری
Aug 20, 2023