لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ عدالت نے مجھ سمیت بشریٰ بی بی، ڈاکٹر عظمیٰ، ڈاکٹر فیصل اور 5 وکلاء کو ملنے کی اجازت دی۔ دوبارہ بشریٰ بی بی کو ایک ایک بار دو وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا، ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کیوں نہیں دیا جا رہا۔ اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم اور جیل مینوئل کے تحت ملاقات کروائی جا رہی ہے۔ بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کرورائی ہے۔
عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کو ملنے نہیں دیا جارہا: علیمہ خان
Aug 20, 2023