ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہونگے یہ ایک اہم سوال ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہوں گے یہ ایک اہم سوال ہے، آئین واضح حکم دیتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کروانے ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا  کہ سپریم کورٹ بار کونسل کی الیکشن کی بابت اپیل سپریم کورٹ میں انتہائی اہم ہے، الیکشن کمیشن کہہ چکا ہے سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں کی نشستیں بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن کو معلوم ہے آئینی ترمیم کے بغیر نشستوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ترامیم الیکشن ایکٹ میں کی گئی ہے، آئین اپنی جگہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری 15 دنوں میں شہباز حکومت نے تمام قانون عوام کی افادیت کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتیات کیلئے بنائے، موجودہ سیاسی حالات میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف جسٹس اپنے آخری دنوں میں کافی اہم فیصلے کر کے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...