گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام زین العابدین علی بن حسین خاندان نبوت کے وہ باکمال فرد ہیں جن سے سادات کرام کی نسل چلی،آپ کے وجہ منیر کی بدولت ہدایت کے انوار پھیلے اور ظلمتیں کافور ہوئیں۔آپ نے اتنی عبادت کی کہ مشہور ہی زین العابدین کے نام سے ہوگئے،آپ کا اسم گرامی علی بن حسین بن علی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین شریعت و طریقت کے امام ہیں۔زمانہ کے تمام متقی آپ کے متبع و پیروکار ہیں۔ صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے مزید کہا کہ حضرت زین العابدینؓ کے فرمودات و تعلیمات پر عمل کر کے ہم امن و سکوں،سلامتی اور دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
امام زین العابدین شریعت و طریقت کے امام ہیں:محمد داؤد رضوی
Aug 20, 2023