ترک ٹیکسی ڈرائیور نے مراکشی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Aug 20, 2023 | 12:52

ترکیہ میں ایک غیر ملکی شہری پر حملے کا ایک نیا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ ایک مراکشی شہری استنبول میں اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اسے ایک ترک ٹیکسی ڈرائیور نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ زخمی مراکشی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ کہانی پیر کے روز شروع ہوئی جب مراکشی باشندے جمال دومان نے ایک نائٹ کلب میں نائٹ واچ مین کی نوکری مکمل کی اور گھر جانے کے لیے ٹیکسی مانگی۔تاہم جب ڈرائیور وہاں پہنچا تو اسے حیرت ہوئی کہ کام کی جگہ سے جمال کے گھر کا فاصلہ کم ہے اس لیے اس نے اسے لے جانے سے انکار کر دیا۔ تھکے ہوئے کارکن کو اس انکار پر غصہ آیا اور اس نے طیش میں آکر گاڑی کی سیٹ کو پٹخ دیا۔اس موقع پر ڈرائیور اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور 57 سالہ جمال دومان کو سر سے ٹکر مار دی اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ مراکشی شہری زمین پر گر گیا اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکراگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ٹیکسی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس بعد میں اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور مقدمے کی سماعت کے لیے اسے گھر میں نظر بند کر دیا

مزیدخبریں