سائفر معاملہ: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کے خلاف سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی آر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج ہوئی. ایف آئی آرسیکریٹری داخلہ کی مدعیت میں درج کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے. سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ کے خلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود نامزد ہیں.اعظم خان اور اسدعمر کا بھی تذکرہ ہے. سائفر کے معاملے میں اعظم خان اور اسد عمر ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے، مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفرکے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔متن کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے ریاستی مفادات کو خطرے میں ڈالا. 28 مارچ کو بنی گالہ اجلاس میں سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔

اس سے قبل نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کہا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے. شاہ محمود کو ایف آئی اے نےگرفتار کیا ہے. شاہ محمود سائفر کیس میں نامزد تھے. سائفر کیس میں نامزد تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن