110 سالہ دلہے اور 55 سالہ دلہن کی شادی کو نظر لگ گئی، 4 روز بعد ہی دلہا دلہن جدا

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ عبد الحنان کو  55 سالہ دلبر سے شادی کی خوشی راس نہ آئی، 4 روز بعد ہی جدائی ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے چوتھے روز عبد الحنان کی اہلیہ دلبر کو اس کے بیٹے اپنے ساتھ واپس لے گئے ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ نکاح جعلی ہے۔تھانہ شنکیاری میں خاتون دلبر کے بھانجے عبداللہ نے درخواست دے رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میری خالہ دلبر ذہنی امراض میں مبتلا ہیں اور اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں. عبداللہ کے مطابق عبد الحنا ن اور دلبر بی بی کا نکاح جعل سازی سے ہوا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ متعلقہ کیس خلع کا کیس ہے جو عدالت سے ہی ممکن ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے 110 عبد الحنان نے 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی، نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی. حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن