پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے یکطرفہ کرایہ ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے ہوگا، اس فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔
رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائےجاسکیں گے۔
رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا، رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے