پاکستان عام انتخابات 2024 میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے عام انتخابات 2024 میں نوجوانوں کی شمولیت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا جو کہ ملکی تاریخ میں نوجوانوں کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں11 فیصد زیادہ تھا، نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ مجموعی ووٹرز ٹرن آؤٹ سے بھی زیادہ رہا۔

مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کا ٹرن آؤٹ بڑھا، الیکشن میں 18 سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز 44.2 فیصد تھے۔

پلڈاٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2018 میں 18 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے، پی ٹی آئی نے 2018 میں 17 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے تھے، ایم کیو ایم نے 2018 میں17 فیصد اور 2024 میں19 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے۔

مسلم لیگ ن نے2018 میں13 فیصد اور 2024 میں11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے، ٹی ایل پی نے 2018 میں 36 فیصد اور 2024 میں 28 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے۔

پلڈاٹ کا کہنا ہے کہ 48 فیصد نوجوانوں کے مطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، 45 فیصد نوجوانوں کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری،31 فیصد کے مطابق مذہبی انتہا پسندی ہے

ای پیپر دی نیشن