وزارتوں ڈویژنزکی ای آفس منتقلی میں تاخیر، وزیراطظم کا نوٹس ، 2ہفتوں کی مہلت دیدی 

 اسلام آباد (  خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)   وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی ای آفس پر منتقلی کے اپنے احکامات پر عمل نہ ہونے پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات پر عمل درآمد کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے تمام وزارتوں اورڈویژنزکو  مینوئل فائلنگ سسٹم سے ای آفس (ای فائلنگ) پر فوری منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای آفس پرجزوی منتقل وزارتوں اور ڈویڑنز کوبھی100 فیصد تک منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ متعدد وزارتیں اور ڈویژنزبھی بھی مینول فائلنگ سسٹم کا استعمال کر رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھا ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنزکو 2 ہفتوں میں تمام محکموں میں ای آفس کا نفاذ یقینی بنانیکے احکامات دیے گئے ہیں جب کہ  وزیراعظم ای آفس پر منتقلی کے احکامات پرعمل درآمد کا ذاتی طور پرجائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے27 مارچ 2024کو سرکاری دفاتر میں ای آفس کے جلد نفاذ کی ہدایت کی تھی۔   وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔  شہباز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ بحری راستے سے اندرون ملک کے لئے پبلک سیکٹر کے تمام کارگو کا 50 فیصد گوادر بندرگاہ سے لایا جائے،انہوں نے  چین میں پاکستانی طلباء اور ریسرچ سکالرز کی زراعت کے شعبے میں تربیت کے حوالے سے تمام صوبوں کو یکساں تناسب دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جو شفاف طریقے سے انتخاب کی نگرانی کرے گی۔ 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آئی ٹی پارک ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے منصوبوں اور ڈیجیٹائزیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر اب تک پیشرفت اطمینان بخش ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کورین ماہرین سے مشاورت کے بعد اس کی تعمیراتی مدت میں مزید کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آئی پارک ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حکومتی خدمات کیلئے موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،کورین کمپنی نے آئی ٹی پارک کی تکمیل کی مدت کو جون 2025 سے کم کرکے فروری 2025 کر دیا ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد سے ڈیجیٹل سمارٹ سٹیز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیا جا رہاہے،۔ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کو حکومتی و انتظامی خدمات بشمول، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد پولیس، صحت اور تعلیم  سمیت150 سروسز سروسز میسر ہوں گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت گزشتہ برس کی نسبت آئی ٹی برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا،گزشتہ پانچ ماہ میں تین لاکھ طلباء آئی ٹی سکلز کے پروگرامز میں تربیت کیلئے رجسٹرڈہوئے، 4 نئے انکیوبیشن سینٹر کا اجراء کیا گیا۔ بدولت موبائل فونز کی 

ای پیپر دی نیشن