لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسانیت کے عالمی دن پر انسانوں کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانیت کے خدمت گاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت کا عظیم مقصد قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ خدمت میں مصروف تمام ریسکیورز، ڈاکٹرز، نرسز، امدادی کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہوں۔ عوام کی خدمت کے لئے تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں۔ انسانیت کی خدمت ہمار ا منشور اور نصب العین ہے۔ انسانیت کی خدمت کے لئے پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔ انسانیت کی خدمت کے عزم کو نبھاتے ہوئے ہسپتال اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع کی ہے۔ انسانیت کی خدمت ہی اولین ترجیح ہے۔ فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز اور مفت ادویات دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔ انسانیت کی خدمت کا مشن پورا کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کو موٹر ویز پر تعینات کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر انسان کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔ انسانیت کی خدمت سنت نبویؐ اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ انسانیت کے خدمت گار بنیں، جو مشکل میں ہو اس کی مدد کریں فرض بھی ہے اور ہماری روایت بھی۔
انسانوں کی خدمت کرینوالوں کو اسلام ، پہلی ائیرایمبولینس لانچ ، ہسپتال، مراکز صحت کی اپ گریڈ یشن شروع کی مریم نواز
Aug 20, 2024