اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کا کیلنڈر جاری کردیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے کیلینڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اسپیشل اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے جبکہ ابھی رواں ماہ (اگست) کے اختتام میں بھی ابھی دس روز سے زائد باقی ہیں۔ آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤ کا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس رواں ماہ‘ پاکستان کا کیس شامل نہیں
Aug 20, 2024