کسانوں کی   خوشحالی کیلئے فقید المثال اقدامات کئے جا رہے:عاشق حسین کرمانی 

لاہور(نیوز رپورٹر+سٹاف رپورٹر)پنجاب ایگرکلچر ٹرانسفارمنگ پروگرام کے تحت زرعی شعبہ میں کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے فقید المثال اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے زراعت ہاؤس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر زراعت  کو بتایا گیا کہ کسان کارڈ کیلئے اب تک  سکروٹنی کے بعد 2 لاکھ 20ہزار سے زائد درخواستیں منظور ہو چکی ہیں۔  صوبائی وزیر  عاشق حسین کرمانی نے ہدایت کی کہ کسان کارڈ درخواستوں کی رجسٹریشن کو روزانہ کی بنیاد پر بڑھایا جائے۔انہوں نے محکمہ زراعت کال سنٹر کے عملہکو ذمہ داریاں احسن طور پر نبھانے کی ہدایت کی۔  صوبائی وزیر نے ایک ہزار ایگری کلچر گریجویٹس کی بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کے احکامات جاری کئے اور سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب سکیم پر عملدرآمد میں حائل مسائل کو جلد   حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن