احسان الحق باجوہ کا  ای او بی آئی اسلام آباد کا دورہ‘ادارے کی کاوشوں کو سراہا 

لاہور(نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری احسان الحق باجوہ نے آج ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد امین نے ادارے کے آپریشنز سے متعلق جامع بریفنگ دی ‘   EOBI کے اہم کاموں کا خاکہ پیش کیا۔ بریفنگ میں حالیہ اقدامات کے بارے میں تفصیلات بھی شامل تھیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ میں ای او بی آئی کی کوششوں کو سراہا اور ادارے کے مستفید افراد کی بہتر خدمت کیلئے مسلسل تعاون اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ ملازمین کیلئے مضبوط سماجی تحفظ کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے یہ دورہ مستقبل کیلئے ممکنہ بہتری اور سٹریٹجک منصوبوں پر بات چیت کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ای پیپر دی نیشن