فیروزوالہ(نامہ نگار) وانڈالہ دیال شاہ کے مقیموں کیلئے جینا ‘ مرنا دشوار ہوگیا۔علاقہ مکین اس بے بسی پر سراپا احتجاج بن گئے۔ گزشتہ روز علاقے میں فوتگیہوئی ۔شہری جنازہ لوڈر رکشہ پر لیے گندے پانی سے گزر رہے تھے، تین تین فٹ کھڑے پانی سے گزرنا محال ہو گیا ۔شہریوں نے بتایادیہی مرکز صحت وانڈالہ دیال شاہ کے سامنے کھڑے گندے پانی کے باعث سنٹر بند ہو چکا ہے۔ مساجد، سکول اور کاروبار پر جانے والوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔