نیشنل بک فاؤنڈیشن نے "ڈیٹا انیلسز" پر منفرد کتاب شائع کردی

لاہور (کلچرل رپورٹر) نیشنل بْک فاؤنڈیشن نے پاکستان میں ڈیٹا انیلسز کے موضوع پر ایک منفرد کتاب Making Sense of Statistical Analysis: using IBM SPSS" شائع کردی ہے۔ ممتاز ماہرین تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر محمد یوسف نے کتاب میں ڈیٹا کے تجزیے کو آسان اور قابلِ فہم بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے جو نا صرف ابتدائی اور پیشہ ورانہ ڈیٹا انیلسز کورسز کے طلباء کیلئے مفید ثابت ہوگی بلکہ ان ریسرچرز کیلئے بھی اہم ہے جو تحقیقی منصوبوں میں SPSS کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن