لاہور(خبرنگار)لاہور میں مون سون کی بارشوں کے بعد ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مزید تیز ہو گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2119 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا۔ اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اٹاری سروبہ آشیانہ روڈ پر ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف بھی ہمراہ تھے۔
شہر کے 2119مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد‘ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو نوٹس
Aug 20, 2024