کالا باغ سمیت آبی ذخائر کی تعمیر قومی ضرورت ہے:قمر الزماں بابر

Aug 20, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان پیس گروپ کے چیرمین قمر الزماں بابرنے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان قابل افسوس ہے۔ڈیم نہ ہونے سے ہر سال اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے بھی متعدد ڈیموں کی تعمیر قومی ضرورت ہے۔ہائیڈل پاور سب سے سستا ذریعہ ہے مگر پاکستان میں مہنگی بجلی کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروبار ختم اور ملز کو تالے لگ رہے ہیں۔اس کا سب سے بہترین حل کالا باغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر کی تعمیر ہے۔کالاباغ ڈیم کو سیاست کی نذر کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ایسے تمام لوگوں کو کٹہرے میں لایا جائے جو کالا باغ ڈیم کے منصوبے پر سیاست کے مرتکب ہوئے۔

مزیدخبریں