لاہور ( نیوز رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے غیر قانونی تعمیرات مافیا کو کھلی چھٹی دیدی۔پرانی بکر منڈی، امین پارک شاہ نور سٹوڈیو کے سامنے اور اعظم گارڈن میں غیر قانونی تیار گھروں کی فروخت تیزی سے جاری ہے۔ ایل ڈی اے کو لینڈ سب ڈویژن اور نقشوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا۔ سی ایم پی ونگ کو چاہیے کہ قانون کے مطابق ان غیر قانونی گھروں کیخلاف واسا، سوئی گیس اور لیسکو کو نوٹس جاری کرے اور ان کو پابند کرے کہ ان غیر قانونی گھروں کے پانی، سوئی گیس اور بجلی کے کنکشن منقطع کیے جائیں۔مذکورہ افسر غیر قانونی تعمیرات مافیا کے سرپرست بن گئے ہیں۔ علاقے میں 32 مکمل گھروں کی فروخت جاری ہے۔ امین پارک میں 10 سے 12 غیر قانونی گھروں کی تعمیر مکمل ہے جو ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسروں کے قریبی رشتہ دار کے ہیں۔ اعظم گارڈن میںبھی ایسے 25 گھر وں کیتشہیری مہم سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہے مگرمحکمہ ایل ڈی اے ان عناصر کیخلاف آپریشن سے قاصر ہے۔
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کے افسر غیر قانونی تعمیرات مافیا کے سرپرست بن گئے
Aug 20, 2024