لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حالیہ تنظیمی دورے یورپ و جنوبی ایشیاء کے دور رس سماجی و مذہبی ثمرات برآمد ہونگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سفیر امن بن کر مغربی ممالک میں آباد اْمت مسلمہ کے افراد کو اتحاد و یکجہتی، وطن سے محبت اور قانون کے احترام کی نبوی تعلیمات سے روشناس کروا رہے ہیں۔ انہوں نے ہانگ کانگ میں تمام مسالک کے علماء پر مشتمل ’’ملی مجلس سیرت ہانگ کانگ‘‘ تشکیل دے کر اتحاد و محبت کی ایک ایسی بنیاد رکھی ہے جس کی خوشبو یقینی طور پر دیگر خطوں تک بھی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جولائی اور اگست میں میلبورن، سڈنی، برسبین، ملائیشیا، ہانگ کانگ میں تاریخی سیرت النبی کانفرنسز سے خطاب کیا۔ ان کانفرنسز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
طاہرالقادری مغرب میں آباد اُمہ کو نبوی تعلیمات سے روشناس کروارہے:خرم نوازگنڈاپور
Aug 20, 2024