سٹاک مارکیٹ میں مندی‘ سرمایہ کاروں کو 58ارب سے زائد کا نقصان 

کراچی ( کامرس رپورٹر )سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔سرمایہ کاروں کو58ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا،62.35 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس میں214.97 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس کم ہوکر77830 پوائنٹس ہو گیا‘ 96 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 24876 پوائنٹس پر بند ہوا، آل شیئر انڈیکس 50090 پوائنٹس سے کم ہو کر49869 پوائنٹس پر آگیا۔ مندی سے مارکیٹ سرمائے میں 58ارب 20کروڑ 62لاکھ 57ہزار 395روپے کی کمی  ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 103کھرب 40ارب 10کروڑ 65لاکھ  63ہزار 666روپے رہ گیا۔گزشتہ روز16ارب روپے مالیت کے 47کروڑ 17لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 441کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 275میں کمی اور51کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن