لاہور (خبر نگار) برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد کی اجازت نہ دینے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران کیس کی سماعت وکیل درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ اس نوعیت کی درخواستیں جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت درخواست کو کل جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں سماعت کیلئے بھجوا دے۔ جسٹس شکیل احمد نے پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عدالت کے روبرو یقین دہانی کے باوجود برائلر مرغی کی برآمد کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے۔ استدعا ہے ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔