لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے بچے کی بازیابی کیلئے والدہ کی درخواست پر ڈی ایس پی فیروز والا کو 26 اگست تک بچے کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت کا بچے کے دادا کے وکیل کے والد کی گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ آپ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر بچے کو بازیاب کرائیں، جسٹس شکیل احمد نے خاتون اقرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل قمر عباس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ بچہ بازیاب نہ ہونے پر پولیس نے میرے والد کو اٹھا لیا۔ پولیس کا میرے والد کو اٹھانا وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اقرا بی بی کی گھریلو ناچاقی پر خاوند سے علیحدگی ہوگئی، وکیل اقرا بی بی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا خاوند کمسن بچے کو اغواء کر کے لے گیا۔