لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یوبی جی) کے سرپرست اعلیٰ اور سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے کہاکہ بجلی ٹیرف 16 سینٹ سے 9 سینٹ کی جائے،ایکسپورٹ کا ایس آر او 1125کو فوری طور پر بحال کر دیں۔انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر 15فیصد کیا جائے۔ بنگلہ دیش کے پانچ ارب ڈالر کے ٹیکسٹائل آرڈرز پاکستان کو مل سکتے ہیں۔بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کے پاس ٹیکسٹائل برآمدات برھانے کا موقع ہے۔انہوں نے کہاحکومت آئی پی پیز کا مسئلہ فوری طور پر حل کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسڑی بند ہو رہی ہے۔