پنجاب پولیس انسداد جرائم کیساتھ ،سروسز ڈلیوری پر یکساں توجہ دے رہی ہے:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سروسز ڈلیوری کی بآسانی فراہمی پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔پنجاب پولیس کا ہر ڈاکومنٹ کیو آر کوڈ سے منسلک ہے۔جس پر شہریوں کا فیڈ بیک قابل ستائش ہے اور اس فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشیں شہریوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لا سکتی ہیں۔لہٰذ تمام افسران عوام کی مشکلات کے فوری ازالہ اور انصاف کی باآسانی فراہمی کو اپنا نصب العین بنائیں۔پنجاب کے تمام اضلاع کو سیف سٹی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ تھانوں کے فرنٹ اینڈ کو اپ گریڈ کرنے کے بعد باقی ترقیاتی پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیاجارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں سندھ حکومت کے 7ویں سول سروسز ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت افسران کے مطالعاتی دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

ای پیپر دی نیشن