افغانستان‘ ازبکستان میں 2.5 بلین ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہمسایہ ملک ازبکستان کے وزیر اعظم کیساتھ اپنے تاریخی دورہ کابل کے دوران 2.5 بلین ڈالر کے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ایم او یوز میں 1.4 بلین ڈالر کے  12 سرمایہ کاری معاہدے اور 1.1 بلین ڈالر کے 23 تجارتی معاہدے شامل ہیں۔ دستاویزات میں زراعت، توانائی، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ کے شعبے شامل تھے۔ افغان سرکاری میڈیا نے  بتایا یہ تاریخی دستخط خطے میں اقتصادی انضمام کو گہرا کرنے کے لیے افغانستان اور ازبکستان دونوں کی قیادت کے مضبوط سیاسی عزم اور عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں یقین ہے یہ معاہدے سرمایہ کاری، تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نئی راہیں پیدا کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔افغان میڈیا نے ازبک وزیر قادرتوف کے حوالے سے بتایا دونوں ممالک سالانہ دوطرفہ تجارت کو 3 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن