دشمن قوتیں پاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزور کرنا چاہتی ہیں:میاں لیاقت علی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بحیثیت ایک قوم بن کر مشکلات کا مقابلہ کرنا ہو گا اس وقت ہم معاشی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں اس سے بچ کر نہ نکلے تو آنے والی نسلوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ملک دشمن قوتیں پاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزور اور اندرونی سطح پر خلفشار و انتشار کا شکار کرنا چاہتی ہیں بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں رونما ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات انہی سازشوں کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن