قرآن مجید پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے:عثمان شیخ

Aug 20, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر معروف قانون دان محمد عثمان شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دستور پاکستان میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ تمام ملکی قوانین کو اسلام کے مطابق ڈھالا جائے گا مگر نصف صدی سے زائد عرصہ گذرجانے کے باوجود برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے اس پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک معاشی،سیاسی اور اخلاقی طور پر پیچھے چلاگیا ہے۔ عثمان شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس قرآن کریم کی صورت میں ترقی و اصلاح کا بہترین پیغام ہے جس پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں