لاہور(نامہ نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تھیلیسیمیا اوربلڈ کینسر کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات حاصل کئے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ قبل ازیں بھی لاہور پولیس کے افسران و جوان خون کے عطیات کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کیلئے خون کے عطیات سے ان کی زندگی آسان ہوسکتی ہے۔پنجاب پولیس نے ہرآفت،بیماری اور مشکل صورت حال میں عوام کی مدد کیلئے بھرپور حصہ لیا ہے۔