شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارٹی قیادت کے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں عوامی خدمت ہی اصل طرہ امتیاز ہے، انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو تیزی سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے وفاقی اور پنجاب حکومت (ن) لیگ کے مرکزی صدر نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ویژن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لے گی وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت ہے جو کہ صرف عوام کا ہی سوچتی ہے وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں لوگوں کو مزید خوشخبریاں ملیں گی اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا چودھری فیضان خالد ورک نے کہاکہ شہریوں کو بجلی بلوں میں 500 یونٹ تک 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف پارٹی قیادت کا بہت بڑا عوامی تحفہ ہے۔