ھکھی(نامہ نگار)بھکھی پٹرولنگ پولیس کی نااہلی و بھتہ خوری کے باعث فیصل آباد روڈ سمیت رابطہ سڑکوں پر سفر کرنیوالے افراد غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ پٹرولنگ پولیس کا عملہ مین شاہراہ اور لنگ روڈز پر گشت کر کے مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کی بجائے لوڈر و مسافر گاڑیوں سے مٹھی گرم کرنے میں مصروف رہتاہے جس کے باعث علاقہ میںجرائم کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق فیروزوٹواں تا بھکھی تک کا ایریا خصوصاً فیصل آباد روڈ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے ، اہل علاقہ نے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پٹرولنگ پولیس کے ذرائع نے بھتہ خوری و ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
بھکھی: پٹرولنگ پولیس کی نااہلی‘ کرائم کی شرح میں اضافہ
Aug 20, 2024