تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ پر پہنچ گئی

Aug 20, 2024

اسلام آباد(خبرنگار) تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے۔ تربیلا کی جھیل میں اس وقت 57لاکھ66ہزار ایکڑفٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔تربیلا ڈیم اپنے قیام سے ملکی معیشت اور معاشرتی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس منصوبے سے زراعت کے لئے پانی کی فراہمی، سیلاب سے بچائو اور کم لاگت پن بجلی پیدا کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں