شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے وعدے کے مطابق کشکول توڑے گی غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے گی اور وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جائے گاعوامی خوشحالی کلیدی ترجیح اور قومی ترقی بنیادی ایجنڈہ ہے۔ سیاست عوام کی فلاح و بہبود کا نام ہے اور (ن) لیگ کی قیادت نے ہر دور میں اپنی اصولی سیاست کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی ہے اور آئندہ بھی اس ویژن کی تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔
ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا حکومت کی ترجیح: عارف سندھیلہ
Aug 20, 2024