لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وژن، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ جنگلی حیات اور بقا کے خطرے سے دوچار جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے لئے صوبہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔ کالے ہرن اور تلور کا جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے پتہ لگانے کا آغاز کردیا۔ نایاب کالے ہرن اور تلور دونوں ہی اپنی بقا کے خطرات سے دوچار ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی تجویز پر تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی تھی جس کا استعمال شروع کر دیا۔ تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتہ لگاتی ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی امیجز حاصل کر لئے۔ آزمائشی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے کالے ہرن کی تصاویر حاصل کی گئیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا تھرمل ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے بقا کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا۔ پہلی بار تمام جنگلی حیات کا سروے ہورہا ہے تاکہ ان کی تعداد، رہائش کے مقامات اور تحفظ کیلئے ضروری ڈیٹا حاصل ہو۔
تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے جنگلی حیات کا تحفظ ہو سکے گا: مریم اورنگزیب
Aug 20, 2024